تازہ ترین

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں دوشیزہ کی خود کُشی

17 جون 2019 (19 : 03 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/وسطی کشمیر میں سوموار کو گوجر پتی گنڈ ،کنگن نامی علاقے میں ایک دوشیزہ نے زہر کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

 پولیس ذرائع نے بتایا کہ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں گوجر پتی گنڈ میں ایک دوشیزہ نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر اپنے ہی گھر میں موجودہ کوئی زہریلی شئے کھالی جس کے بعدس کی حالت بگڑ گئی۔

اگرچہ مذکورہ دوشیزہ کو فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے اسکی حالت نازک قرار دیکر ا س کوسکمزمنتقل کیا جہاں پرا سکی موت واقع ہوگئی۔

فوری  طور  پر  یہ  معلوم  نہیں  ہوسکا  ہے  کہ  مذکورہ  دوشیزہ  نے  یہ  انتہائی  اقدام  کیوں  اٹھایا  تاہم  ذرائع  کے  مطابق  پولیس  نے حقائق  جاننے  کیلئے تحقیقات  شروع  کی  ہے