تازہ ترین

اننت ناگ معرکہ آرائی میں آفیسر سمیت تین فوجی اہلکار زخمی

17 جون 2019 (08 : 12 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں  سوموار کو جنگجوئوں اور فورسز اہلکاروں کے مابین معرکہ آرائی کے دوران ایک آفیسر سمیت تین فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ معرکہ آرائی ضلع کے اچھہ بل علاقے میں آج صبح سے جاری ہے۔

خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق فوج اور ایس او جی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدورا، اکنگام گائوں کو محاصرہ میں لیکر تلاشیاں شروع کیں جس کے دوران معرکہ آرائی پیش آگئی۔

جی این ایس کے مطابق طرفین کے مابین گولیاں چلنے کے نتیجے میں فوج کا ایک میجر جس کی شناخت میجر راہل ورما کے طور ہوئی ہے، کے ساتھ ساتھ دو فوجی اہلکار بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں ۔

زخمی فوجیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل معرکہ آرائی کی جگہ پر دو لاشیں بھی دیکھی گئی تھیں جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی تھی۔

اس دوران طرفین میں تازہ فائرنگ کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ فورسز نے محاصرہ مزید سخت کردیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔