تازہ ترین

مہندرا فائنانس لون میلہ کا افتتاح

17 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں// گول مارکیٹ جموں میں مہندرا فائنانس لون میلہ کا افتتاح سابق ڈپٹی چیف منسٹر کویندر گپتا اور ایم ایل اے ایسٹ راجیش گپتا نے کیا۔اس موقعہ پر مہمانوں کے استقبال کیلئے نارتھ انڈیا ہیڈ مہندرا فائننس گوردیپ ٹھاکور اور روہت گوئیل موجود تھے ۔کویندر اور راجیش گپتا نے لون میلے کا افتتاح کیا جس میں نجی گاڑیوں کے علاوہ کاروں اور دو پہیہ گاڑیوں کا فائننس کیا جا رہا ہے۔کویندر گپتا نے کہا کہ بی جے پی کی دوسری بار کی حکومت کاروبار ی ماحول بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ سو سائٹی کا ہر طبقہ مہندرا فائننس کی جانب سے مہا لون میلہ سے فائدہ اٹھائے گا۔راجیش گپتا نے کہا کہ جموں کروبار کا مرکز بنتا جا رہا ہے اس لئے اچھی فائننس کمپنیوں کی ضرورت ہے تا کہ درمیانہ کاروباریوں اور نئے کاروباریوں کو فائدہ مل سکے۔