تازہ ترین

ذیابیطس مریضوں کیلئے خصوصی یوگا کیمپ کا اہتمام

17 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//جموں و کشمیر علاقے کے ریجنل آوٹ ریچ بیورو نے آئندہ بین اقوامی یوگا دن کیلئے کئی پروگراموں کا انعقاد کیا۔اس سلسلہ میں ایک پروگرام میڈیکل کالج جموں میں منعقد کیا گیا جس میں معزز شہریوں ،خواتین اور طلاب خاص طور سے ذیابیطس میں ملوث افراد نے حصہ لیا۔
 یوگا سیشن میں’ ’یوگا کے ذرئعے ذیابیطس کا علاج‘‘ کے تحت  یوگا  ماہرین نے ذیابیطس کے مریضوں کے خصوصی آسن اور لیکچر پیش کئے۔اس موقعہ پر متعدد مریضوں نے کہا کہ انہیں یوگا سے فائدہ پہونچا ہے۔ خصوصی پروگرام میں’ اکوپنکچر اور یوگا ‘کے موضوع پر اکوپنکچر ماہر نے بتایا۔ 
آخر میں اروگیا بھارتی سیکریٹری وجے سونی نے یوگا کی اہمیت کے باریے میں بتایا۔انہوں نے لوگوں کو یوگا کی عادت کو اپنانے پر زور دیا تاکہ بیماریوں سے بچا جا سکے۔پروگرام کے اختتام پر انعامات تقسیم کئے ۔آخر میں انچارج فیلڈ پبلیسٹی آفیسر جموں راجیش شرما نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔