تازہ ترین

مہاجن سبھا چھنی ہمت ورکنگ کمیٹی کی تعارفی میٹنگ منعقد

17 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//مہاجن سبھا چھنی ہمت ورکنگ کمیٹی تعاروفی میٹنگ کا انعقاد صدر وپن گپتا کی صدارت میں ہوا جس میں متعدد سبھا ارکان نے حصہ لیا۔میٹنگ میں تعاروفی سیشن میں ممبران نے ایک دوسرے کے ساتھ اپنے حالات زندگی اور کامیابیاں بیان کیں۔سبھا اراکین نے چھنی ہمت کے لوگوں کے مستقبل اور پالسیوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقعہ پر وپن گپتا نے ممبران سے کہا کہ مہاجن سبھا روزانہ شام 6بجے سے رات 9بجے تک اور ہر اتوار کو صبح 11بجے سے 2بجے تک کھلا رہتا ہے وہ ان اوقات میں دفتر آ کر اپنے مشوروں سے نوازیں۔انہوں نے کہا کہ نئے اندراج کیلئے مہاجن سبھا میں ان کے ساتھ رابطہ کریں۔گپتا نے کہا کہ سبھا نے میرج بیو رو سروس سیٹ اپ تیار کیا اور آنے والے دنوں میں سماج کیلئے مختلف سماجی اور میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کرے گی۔ سبھا کے سینئر ممبر راج کمار نے کہا کہ سابق صدر کی قیادت میں مہاجن سبھا چھنی ہمت نے کافی ترقی کی ہے اور اب نئے صدر سے کافی توقعات وابستہ ہیں۔انہوں نے وپن گپتا کو مبارک بار دیتے ہوئے کہا کہ چھنی ہمت میں آنے والے دنوں میں مہاجن سبھا کیلئے بلڈنگ تعمیر ہوگی۔اس موقعہ پر راج کمار گپتا،اشوک گپتا ،کشویندر گپتا ،ایڈوکیٹ اشانت گپتا، موہن گپتا ،وشودیپ گپتا،سنہیہ گپتا،سوشیل گپتا،اشویک کمار گپتا، راجندر گپتا،اجے گپتا، وجے موہن گپتا،سورج منی گپتا،پروفیسر نریش گپتا،سدیش گپتا،پنکج مہاجن،سوشیل گپتا،سنیتا مہاجن،کمل کشور گپتا،سونیا گپتا،سدرشن گپتا،سچن گپتا، دلیپ کمار گپتا،اوم پرکاش گپتا،گرو سرپ گپتا،کے آر گپتا،جگجیون لال گپتا اور ترشولہ گپتا بھی موجود تھے۔