تازہ ترین

سنڈے تھیٹر میں ’سرکاری دفتر میں ایک دن‘ڈرامہ پیش کیا گیا

17 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//کچی چھاونی جموں میں ویکلی تھیٹر سیریز کے تحت ایک ہندی ڈرامہ ’سرکاری دفتر میں ایک دن‘ پیش کیا گیا۔ڈرامہ لکشمی کانت ویشنوی نے تحریر کیااور نیرج کانت نے ہدایت کی پیش کیا گیا ۔ڈرامہ’ سرکاری دفتر‘ حقیقی زندگی کی صورتحال پر ذہین انداز میں پیش کیا گیا۔ڈرامہ ایک سرکاری دفتر کا ماحول دکھا یا گیا جس میں ملازمین اپنے انداز میں کام کرتے ہیں۔جیسے کہ ان کے پاس جاب سیکورٹی ہے اس لئے کوئی بھی وقت کی پابندی نہیں کرتا ،اس کے بر عکس وہ اپنی سہولت کے مطابق قوائد و ظوابط تبدیل کرتے ہیں۔ڈرامہ میں عام طور سے ریڈ ٹیپ ازم، فیورٹیزم،کرپشن ،غیر حاضری،چاپلوسی وغیرہ کو ایک اچھے انداز میں پیش کیا گیا ۔دفتر میں ایک چپراسی ہے جو کسی کی بھی نہیں سنتا یہاں تک کہ اپنے بوس کی بھی نہیں سنتا کیوں کہ وہ سب کے راز جانتا ہے۔دفتر میں ہر کوئی اپنا ایجنڈہ لاگو کرتا ہے۔دفتر میں چپراسی صرف ایک ملازم کی سنتا ہے جو ایک وزیر کا رشتہ دار ہے ۔محکمہ کا سربراہ جسے دفتر میں اتحاد اور پابندی کرنے تھی لیکن وہ خود اپنے ڈیو ٹی سے فرار تھا ۔لیکن ایک دن ویجی لینس آفیسرنے دفتر کا اچانک معا ئینہ کیا اور دفتر میں بغیر کسی اطلاع کے غیر حاضر رہنے کیلئے معطلی کے احکامات جاری کئے۔ڈرامہ میں نٹرنگ کے نو جوان کلاکاروں نے حصہ لیا جن میں ابھینو شرما،منوج کمار للوترہ،م آرتی دیوی،نپریت کور،سمیت رینہ،برجیش اوتار شرما،اجے کمار للوترہ،سمرن سنگھ،انتریکیش سنگھ،سوشانت سنگھ چاڑک اور چراغ آنند شامل ہیں۔