تازہ ترین

جموں سنسکرتی سکول کا 12روزہ سمر کیمپ اختتام پذیر

17 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں //جموں سنسکرتی سکول کا 12روزہ سمر کیمپ یہاں سکول کے احاطہ میں اے سی ڈی جموں اعجاز کیسر (کے اے ایس )کی موجودگی میں اختتام پذیر ہوا ۔کیمپ کا اہتمام سنسکرتی سکول کے طلاب کو تعطیلات منانے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا،جہاں پر وہ بغیر کسی روکاوٹ کے موج مستی کرتے تھے۔سمر کیمپ کا اہتما م سکو نے والدیں کے اصرار پر منعقد کیا تھا ۔سمر کیمپ کے دوران انگلش میں گفتگو، والی بال، کرکٹ ،بیڈ منٹن ، کبڈی ،کھو کھو ،یوگا ، ودیگر کھیلوں کا اہتمام کیا گیا ۔اسکے علاوہ شجرکاری مہم بھی منعقد کی گئی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کیمپ میں نہ صرف طلاب نے بلکہ اساتذہ نے بھی شرکت کی ،کیمپ کے دوسرے ہفتہ میں ڈانس ،مہیوزک، آرٹ اینڈ کرافٹ کے مقابلے منعقدکئے گئے۔مقابلوں کا اختتام بچوں کو فلم ’’بھارت‘‘دکھانے کے ساتھ کیا گیا ،جہاں پر بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھی گئی۔سمر کیمپ کا اختتام اختتامی تقریب کے ساتھ کیا گیا ،جس میںمنیجمنٹ ،پرنسپل، مہمان خصوصی اور کارڈی نیٹروں نے اساتذہ اور طلاب کی  متعدد مقابلوں میںشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انکی عزت افزائی کی۔پروگرام میں نظامت کے فرائض ترشنا ، اور ترمیت نے کیا۔پروگرام کا اختتام کرتے ہوئے سکول کی پرنسپل روہنی ائیما نے کہا کہ چھٹیوں کا افگر اچھا استعمال کیا جائے ،تو اس سے تعمیری اور مثبت نتائج بر آمد ہوتے ہیں۔سکول کی چیئر پرسن ہر پریت آنند نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا ۔