تازہ ترین

ویمنز عالمی کپ فٹ بال | چین، جاپان، اٹلی اور انگلینڈ کی کامیابی

17 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
پیرس/ فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں چین، جاپان، اٹلی اور انگلینڈ نے اپنے اپنے حریفوں کو زیر کر لیا۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس میں میگا ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست جنگ جاری ہے ، چین نے حریف ٹیم ساؤتھ افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا۔گروپ بی کی دونوں ٹیموں کے درمیان شاندار میچ دیکھنے کو ملا۔ حریفوں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے ۔ چین کی طرف سے 40 ویں منٹ کے دوران لی ینگ نے گول داغا اور ٹیم کو برتری دلائی۔ میچ کے آخر تک یہ برتری چین کی فتح کا باعث بنی۔دوسرے میچ میں جاپان نے اسکاٹ کو شکست دیدی۔ جاپان کی طرف سے پہلا گول 23 ویں منٹ میں مانا لابوچی نے داغا تو اگلے 14 منٹ بعد یوایکا نے بھی گول کو جال کی طرف پھینک کر ٹیم کو مزید برتری دلا دی۔ اس دوران اسکاٹ لینڈ نے بھی جارحانہ کھیل پیش کیا تاہم حریف ٹیم ان کے داؤ کو ناکام بناتی رہی۔ا سکاٹش ٹیم کی طرف سے لانا کلی لینڈ نے 88 ویں منٹ گول کیا۔ یہ میچ جاپان نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔گروپ سی میں ایک دوسرے کے مد مقابل آنے والی اٹلی اور جمیکا کی ٹیموں کا میچ ون سائیڈڈ رہا، اٹلی نے روایتی حریف کو تختہ مشق بناتے ہوئے میچ 0-5 سے جیت لیا۔ اٹلی کی طرف سے کرسٹینا نے تین بار گیند کو جال کی طرف پھینکا، اورا گولالئی نے دو گول کئے ۔گروپ ڈی کے ایک اور میچ میں انگلینڈ نے ارجنٹائنا کو بھی سنسنی خیز میچ کے بعد 0-1 سے پچھاڑ دیا۔ آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی تگ و دو کی تاہم دونوں ٹیمیں ناکام رہیں تاہم آخری لمحات میں انگلینڈ کی جوڈی ٹیلر نے سکور کر کے فتح کو گلے لگایا۔