تازہ ترین

زوگیار بارہمولہ میں نصب بجلی کے کھمبے بوسیدہ

17 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

فیاض بخاری
 بارہمولہ// زوگیار نارواو بارہمولہ میں بوسیدہ بجلی کے کھمبے آبادی کیلئے خطرے کا باعث بن چکے ہیں ۔مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ زوگیار نامی گائوں میں بجلی کے کھمبے بوسیدہ ہوچکے ہیں اور نئے کھمبے نصب نہیں کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ کئی جگہوں پر پرانے زمانے کے کھمبے نصب ہیں تو کہیں پر درختوں کے سہارے ترسیلی لائنوں کو بچھایا گیا ہے ۔ایک مقامی شہر ی غلام محمد نے  بتایا کہ اگر چہ لوگوں نے کئی مرتبہ سرکار اور متعلقہ محکمہ کو یہ سنگین معاملہ حل کرنے کی اپیل کی تاہم اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔