تازہ ترین

پل کی عدم دستیابی | بالی ہرن متی پورہ پٹن کی آبادی کومشکلات کا سامنا

17 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

فیاض بخاری
 بارہمولہ//شمالی قصبہ پٹن کے بالی ہرن متی پورہ علاقے میں پُل کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقامی آبادی کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پُل نہ ہونے کے سبب یہاں کے نصف درجن دیہات کو مشکلات درپیش ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سابق حکومتوں نے اُن سے وعدہ کیا تھا کہ یہاں ایک پُل تعمیر کیا جائے گا تاہم وہ وعدہ وفا نہیں ہوا ،جس کی وجہ سے نہ صرف بالی ہرن اور آرم پورہ کے لوگوں  بلکہ اس کے آس پاس نصف درجن دیہات جن میں گنڈ خواجہ قاسم ،ہبک ،بونی چکل ،ژینہ بل ، دیور پریہاس پورہ ، یکمن پورہ اور دیگر کئی دیہات میں رہائش پذیر آبادی کومشکلات درپیش ہیں۔لوگوں نے گورنر انتظامیہ اور پارلیمنٹ ممبر محمد اکبر لون سے اس معاملے کوسنجیدگی سے لینے کا مطالبہ کیا ہے۔