تازہ ترین

ایچ ڈی ایف سی بنک کا ریاست میں 15 سال کا سفر مکمل

ادارہ صارفین کے طرز حیات میں تبدیلیاں لانے کی کوششوں میں مصروف: زبیر اقبال

16 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(   عکاسی: مبشرخان    )

بلال فرقانی
سرینگر// بھارت کے معروف مالیاتی ادارے’’ایچ ڈی ایف سی‘‘ نے جموں کشمیر میں15برس مکمل کرنے کا کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں3لاکھ سے زائد گاہکوں کو بنک سہولیات فرہم کی۔سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران بنک کے سرکل ہیڈ برائے جموں کشمیر زبیر اقبال نے کہا کہ ایچ ڈی ایف سی بنک نے مخصوص وقت کیلئے خصوصی بچے کھاتہ کو متعارف کیا،جس کے تحت صارفین کو کم از کم بقایاجات کو برقرار رکھنے کی سہولیت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ یہ ذاتی حادثاتی موت میں’’ڈیبٹ کارڈ‘ پر5لاکھ روپے کے دائرے میں بھی کھاتہ دار کو لاگو ہوگا،جبکہ اس کے کلیدی فوائد میں منتخب کاروباری یوں کو5فیصد بچت کے علاوہ متعین کردہ مفت ائے ٹی ایم لین دین سمیت مفت انسٹا تنبیات(انسٹا الرٹس) کی پیشکش بھی کریں گا۔ انہوں نے کہا کہ؎2014میں آئے تباہ کن سیلاب کے بعد ایچ ڈی ایف سی بنک نے’’پری ورتن‘‘ کے تحت19متاثرہ اسکولوں کو بحال کیا،جس کے نتیجے میں9ہزار سے زائد طلاب کو استفادہ حاصل ہو،جبکہ بنک نے جموں کشمیر میں ان کنبوں کے بچوں کو تعلیمی وظیفہ فرہم کیا،جن کی مالی آمدنی کو بحران کی وجہ سے اچانک نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، زبیر اقبال نے کہا’’ ہم اپنی بنکنگ خدمات اور سماجی اقدامات کے ذریعے لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لائیں۔‘‘بنک نے جموں کشمیر میں ان کنبوں کے بچوں کو تعلیمی وظیفہ فرہم کیا،جن کی مالی آمدنی کو بحران کی وجہ سے اچانک نقصانات کا سامنا کرنا پڑا،جبکہ فی الوقت تک3600طلاب نے جموں کشمیر سے وظیفہ کیلئے درخوستیں دی ہیں۔ زبیر اقبال نے کہا’’ جموں کشمیر میں گزشتہ15برسوں سے ہم اپنے صارفین کو خدمات پیش کرنیکو اعزاز محسوس کرتے ہیں،اور ہماری یہ کوشش ہے کہ ہم اپنی بنکنگ خدمات اور سماجی اقدامات کے ذریعے لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لائیں۔‘‘ زبیر اقبال نے مزید کہا کہ لوگوں کی طرف سے بنک پر اعتماد اور بھروسہ کرنے اور انکے تعاون پر انکے شکر گزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنک مستقبل میں بھی جدید ٹیکنالوجی اور اپنی بہتر خدمات کے ذریعے گاہکوں کی خدمات کیلئے واعدہ بند ہے۔