تازہ ترین

امت شاہ کا دورہ ٔکشمیر 30جو ن کو

16 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //مرکزی وزیر داخلہ اور بھاجپاکے قومی صدر امت شاہ 30جون کو کشمیر کادورہ کرکے امرناتھ گھپاکے درشن کریں گے ۔امت شاہ کے دورے کے پیش نظر پارٹی کی ریاستی ورکنگ کمیٹی نے انتظامات کا جائزہ لیا ۔امت شاہ کا یہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ریاست کا پہلا دورہ ہوگا ۔پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے بتایاکہ امت شاہ امرناتھ گھپامیں شیو لنگم کے درشن کریں گے اور ساتھ ہی فوج ، پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کرکے یاترا کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیں گے ۔اس کے علاوہ وہ پارٹی کے سینئر لیڈران سے بھی ملاقات کرکے ریاست میں اسمبلی انتخابات اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔