مزید خبرں

16 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

آرئینز نرسنگ و فارمیسی 

طلاب کی فائنل نتائج میںشاندار کامیابی  

جموں//آرین انسٹیچوٹ آف نرسنگ (AIN) اور آرین کالج آف فارمیسی (ACP) راجپورہ کے طلاب نے فائنل امتحان میں شاندار کا رکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ادارے کا نام روشن کیا ہے۔بی فارمیسی میں اجے راہی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ انکیت نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔وہیں جی این ایم میں نوجیت کور نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،نیتو نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ آرئینز گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے طلاب اور فیکلٹی کو شاندار کارکردگی کیلئے مبارک باد دی۔انہوں نے مزید کہا کہ طلاب نے ہر ایک شعبہ جیسے کہ اکیڈمکس، سپورٹس ،کلچرل پروگراموں و دیگر شعبوں میں شاندار کا رکردگی دکھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ آرئینز گروپ کی جانب سے اکیڈمک کے علاوہ غیر نصابی کاروائیاں جسیے کہ روکشاپ، سیمنار،صنعتی دورے ،کلنکل پوسٹنگزبھی منعقد کئے جارہے ہیں،تاکہ طلاب کے سکل اور جانکاری میں اضافہ ہو۔
 

بی جے پی اپنے حقیر مفاد کیلئے لوگوں کو بیو قوف بن رہی ہے : یوتھ کانگریس 

جموں //پردیش یوتھ کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی پراپنے حقیر مفاد ات کیلئے لوگوں کو بیو قوف بنانے کا مبینہ الزام لگایا ہے۔ پردیش یوتھ صدر اودے چب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2014سے بی جے پی ناپاک گٹھ جوڑ کرکے ریاست کے حالات سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور پی ڈی پی کے تباہ کن گٹھ جوڑ نے لوگوںکو مجدھار میں چھوڑ رکھا ہے۔انہوں نے پارٹی کے 2014 میں جاری ’’ویژن ڈاکیومنٹ‘‘ اور پارٹی کے مرکزی و ریاستی لیڈروں کی جانب سے جموں کے ساتھ ہو رہے سیاسی۔اقتصادی تعصب کو ختم کرنے کیلئے حد بندی کمیشن لاگو کرنے کے وعدہ کو یاد دلایا ہے اور اس سلسلہ میں ایک قانون بناکر اسے فوری طور لاگو کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن بی جے پی کا اہم ایجنڈا رہا ہے،جس پر پارٹی کو آنے والے پارلیمنٹ اجلاس میں قانون لانا چاہیے،تاکہ ریاست میں اسمبلی انتخابات منعقد کرنے سے قبل حد بندی کمیشن قائم کیا جائے ،جس سے جموں کو اپنا حصہ مل سکے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو بی جے پی لوگوں کو بتا رہی ہے کہ وہ دفعہ   370،35A  کو ختم کرنے اور حد بندی کمیشن لاگو کرنے کیلئے مرکزی سرکار سے رابطہ بنائے ہوئے ہیں ،وہیں دوسری جانب ریاست کے گورنر نے اسے بے بنیاد قرار دیا ،جس سے عیاں ہے کہ بی جے پی ریاستی عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے۔
 

 کنور نرائن سنگھ ایس ایس ایوارڈ سے سرفراز 

جموں //نمی ڈوگری سنستھا نے امر کھشتریہ سبھا کے صدر کنور نرائن سنگھ جموال کو سنستھا سمان ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے۔ایک بیان کے مطابق اس سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں جے اینڈ کے ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر ابھینو شرما مہمان خصوصی تھے جبکہ جے اینڈ کے برہمن پرتیندھی سبھا کے صدروید پرکاش شرما نے تقریب کی صدارت کی۔سچن شرما ، روہت چودھری ،مہنت راجیش شرما بٹو، سہیل کاظمی اس موقعہ پر مہمان ذی وقارتھے۔مدن موہن سنگھ جموال اس موقعہ پر خصوصی مدعو تھے۔ڈوگرہ منڈل کے صدر رندھر سنگھ نے نرائن سنگھ جموال کی زندگی اور کاموں پر تفصیلی رپورٹ پڑھ کر سنائی۔سنستھا کے صدر ڈوگرہ ہریش کیلابھی اس موقعہ پر موجود تھے۔جبکہ سنستھا کے آرگنائزنگ سیکرٹری ڈاکٹر چنچل شرما نے افتتاحی تقریر میں کہا کہ ڈوگری کے شعبہ میں ادبی پروگراموں کے علاوہ این ڈی ایس نے ڈوگری زبان سے وابستہ افراد کی عزت افزائی کی ہے۔اس موقعہ پر مقررین نے کنور نرائن سنگھ کی کافی سراہنا کی اور کہا کہ وہ سنستھا کو اپنی پندرھواڑی نشست منعقد کرنے کیلئے ایکموڈیشن فراہم کر رہے ہیں ،ابھینو شرما نے اپنے خطاب میں کہا کہ کنور سنگھ کو اپنی مادری زبان ڈوگری کے ساتھ بے حد پیا ر ہے ،جس کی وجہ سے وہ اس زبان کو فروغ دینے میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ڈوگرہ ہریش کیلا نے کنو رنرائن کا این ڈی ایس کو معاونت دینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔پروگرام میں یش پال شی نے نظامت کے فرائض انجام دئے جبکہ ڈاکٹر چنچل شرما نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔
 
 

سڑک حادثات پرشیعہ فیڈریشن کا اظہار تشویش

جموں //شیعہ فیڈریشن نے آئے روز رونما ہونے والے سڑک حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نہ ہی متعلقہ حکام سڑکوں کی حالت بہتر بناپائے ہیں اور نہ ہی ٹریفک قوانین کی پاسداری کی جاسکی ہے ۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں عاشق حسین خان نے کہاکہ یہ بہت ہی افسوسناک بات ہے کہ ایک بڑی تعداد میں لوگ سڑک حادثات میں مارے جارہے ہیں اور اس سے بھی زائد تعداد مضروب ہوکر زندگی بھر محتاجی کی زندگی بسر کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بارہا حکام پر زور دیاگیاکہ سڑکوں کی حالت بہتر بنائی جائے اور حادثات کیلئے خطرناک علاقوں میں لازمی اقدامات کئے جائیں لیکن ایسا نہیں کیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح سے ائورلوڈنگ پر بھی قابو نہیں پایاجاسکاہے اور حکام کاکام صرف اور صرف ہر ایک بڑے حادثے کے بعد دکھ کا اظہار کرنارہ گیاہے ۔ عاشق خان نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کے حوالے سے بھی صورتحال تشویشناک ہے اور ائورلوڈنگ ، تیزرفتاری اور ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیاں چلانا عام ہوگیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ کئی حادثات صرف اس لئے رونما ہوتے ہیں کیونکہ ڈرائیور نے نشے کا استعمال کیاہوتاہے لیکن کسی ایک بھی معاملے میں پولیس کی طرف سے کڑی سزا نہیں سنائی گئی جس سے یہ حکام کی غیر سنجیدگی کا پتہ چلتاہے ۔ عاشق خان نے کہاکہ حکام کو خواب خرگوش سے جاگتے ہوئے ٹریفک حادثات پر روک لگانے کے اقدامات کرنے ہوں گے اور وہ رکھتے ہیں کہ گورنر انتظامیہ اس سلسلے میں سنجیدگی سے کوششیں کرے گی ۔
 

راجندر بازار ایسو سی ا یشن نے اننت ناگ حملہ میں شہیدوں کو خراج

جموں //راجندر بازار ایسو سی ایشن نے یہاں شہیدی چوک پر اننت ناگ حملہ میں ہلاک ہوئے سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج ادا کرنے کیلئے ایک شردھانجلی سبھا کا اہتمام کیا، جس میں جموں ایسٹ کے سابقہ ایم ایل اے راجیش گپتا  نے بھی شرکت کی۔اپنے خطاب میں راجیش گپتا نے کہا کہ سی آر پی ایف اہلکاروں نے قوم کی خاطر اپنے جان کی قربانی دی ہے اور قوم انکا مقروض ہے۔گپتا نے کہا کہ ہماری بہادر فورسز نے دنیا میں اپنا نام کمایا ہے ،انہوںنے کہا کہ چند ناپاک عناصر دنیا میں بھارت کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے ہیںاور دہشت گردی کو سرکار ی پالیسی کے طور پر اپناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخاابت میں بی جے پی کی حالیہ کامیابی ان لوگوں کیلئے اشارہ ہے کہ جو طاقتیں دہت گرد کے پیچھے ہیں انکے آخری دن آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز دہشت گردی پیدا کرنے والوں کے پیچھے ہے اور انکاقلعہ قمعہ کرکے ہی دم لے گی۔انہوں نے سیا ٓر پیا فی شہیدوں کو گلہائے نذرانہ ادا کیا  اور کہا کہ انکی قربانی رائیگان نہیں ہو جائے گی۔سبھا میں راجندر بازار ایسو سیا یشن کے تمام ممبروں نے بھی شرکت کی۔
 

تازہ ترین