تازہ ترین

ارہڈ سنکراتی کے موقعہ پر بھنڈارا اور چھبیل کا اہتمام

16 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //ارہڈ سنکراتی کے موقعہ پر جموں کشمیر سنگرام سینا اور کامنی شاپ کیپرس ایسو سی ایشن نے یہاں قومی شاہراہ کامنی،نگروٹہ میں بھنڈارا اور چھبیل کا اہتمام کیا تھا ۔پروگرام سنگرام سینا کے صدر آر کے رینہ اور سرپنچ کامنی ،نگروٹہ ٹھاکورر وی سنگھ کے اہتمام سے کیا گیا تھا ۔ سنگرام سینا کے ایگزیکٹو ممبران نے میٹھا پانی ،بریٹ نیوٹری عوام میں تقسیم کی۔سینا ایسے پروگرام گزشتہ44 سال سے منعقد کر رہی ہے،خصوصاً ماتا ویشنو دیوی جی کی یاتریوں کیلئے۔اس موقعہ پر عوام کو پانی وغیرہ فراہم کرنے والوںمیں سنگرام سینا کے صدر آر کے رینہ اور سرپنچ کامنی ،نگروٹہ ٹھاکورر وی سنگھ ،یو راج سنگھ ، نریندر کامر، سنجیو شرما ، بلدیو سنگھ ، رنجیت سنگھ ، لابل سنگھ ، بینی سنگھ ، جگدیش سنگھ ،سدھیر پادھا ، اشوک کمار، وشال سنگھ ، نصیب سنگھ ،راجو و دیگران بھی شامل تھے۔