تازہ ترین

کے کے شرما نے جموں میں عوامی شکایات کے ازالہ کا کیمپ منعقد کیا

16 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//گورنر انتظامیہ کی طرف سے شروع کئے گئے عوامی رابطہ پروگرام کے ایک حصے کے طور پرگورنر کے مشیر کے۔ کے شرما نے آج یہاں بنکوٹ ہال میں عوامی شکایات کے ازالہ کا کیمپ منعقد کیا۔کیمپ میں تقریباً250 افراد نے حصہ لیا اور اپنے مطالبات و مشکلات کو حل کرانے کے لئے مشیر موصوف کو جانکاری دی۔ڈپٹی میئر جے ایم سی پورنیما شرما نے مشیر موصوف کو جے ایم سی سے متعلق کئی معاملات کے بارے میں آگاہ کیا۔ان معاملا ت میں جے ایم سی کے ریکورٹمنٹ رول کو از سر نو ترتیب دینا، ذبح خانوں میں جدیدیت لانا، جگٹی میں ایک تفریحی پارک کا قیام، شہر میں رہایشی و تجارتی جائیدادوں کی ڈیجیٹلائزیشن، جموں سمارٹ سٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں میئر اور ڈپٹی میئر کی تقرری شامل تھے۔سابق رُکن قانون سازیہ نے جموں ایسٹ اسمبلی حلقہ سے متعلق کئی معاملات اُجاگر کئے جن میں پینے کے پانی اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن شامل تھی۔گول گجرال میں جے ڈی اے پلاٹوں کے لیز ہولڈروں کا ایک وفد بھی مشیر موصوف سے ملاقی ہوا۔ اس کے علاوہ جے اینڈ کے پنچائت کانفرنس ، پی ایچ ڈی چیمبر جموں ریجن، ٹرانسپورٹ نگر نروال کا ایک وفد بھی مشیر موصوف کے ساتھ ملاقی ہوا اور انہیں اپنے مطالبات پیش کئے۔مشیر موصوف نے تمام وفود اور افراد کے مسائل و مشکلات بغور سُنے اور انہیں یقین دلایا کہ اُن کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔ مشیر نے چند ایک معاملات میں موقعہ پر ہی ان کے ازالہ کی ہدایات دیں۔