تازہ ترین

ویر ہائوس کے تاجروں کا لکھن پور پر ٹول ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ

16 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں // ریاست میں جی ایس ٹی لاگو کرنے کے باوجود لکھنپور پر ٹول ٹیکس ختم نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہا رکرتے ہوئے ٹریڈرز فیڈریشن وئیر ہائوس نہرو مارکیٹ ،جموں نے لکھن پور پر ٹول ٹیکس ختم کرنے کے مطالبہ کا اعادہ کیا۔ ٹریڈرز فیڈریشن وئیر ہائوس نہرو مارکیٹ اور متعدد ٹریڈ انجمنوں نے لکھن پور پر ٹول ٹیکس بغیر مزید تاخیر کے ختم کرنے کے مطالبہ کیاہے۔فیڈریشن کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک ہنگامی اجلاس کا اہتمام کیا گیا ،جس میں متعدد ٹریڈرز انجمنوں نے شرکت کی۔اجلاس میں جی ایس ٹی لاگو کرنے کے باوجود لکھنپور پر ٹول ٹیکس جاری رکھنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس کی صدارت رتن لعل مہاجن نے کی،جس میں تمام ایسو سی ایشنوں نے اتفاق رائے سے ٹول ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سرکار وک چاہیے کہ وہ ٹول ٹیکس ختم کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری طبقہ کو مزید مراعات دے ۔اجلاس میں مبینہ الزام لگایا گیا کہ بض کاروباری خام مال کے نام پر تیار شدہ اشیا لاتے ہیں اور کافی منافع کماتے ہیں ۔انہوںنے سرکار سے کہا ہے کہ وہ ان معاملات کی تحقیقات کرے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹول پلازہ پر بعض اشیاء  جیسے کہ تیل خوردنی، بادام و دیگراشیاء پر ٹول سے اسکے دام مہنگے ہوجاتے ہیں۔انہوںنے ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں غور کر کے ٹول پوسٹ پر ٹول کو ختم کرنے کا حکم جاری کریں۔اجلاس میں دھیرج مہاجن ، منیش مہاجن ، ابھیمنیو گپتا، وشال گپتا،یشپال گپتا، سریند رمہاجن ،انوپ متل، کیرتی گپتا، راجیش بگوترہ، اتل کھنہ، اوم پرکاش، اجے گپتا، رمیش گپتا، شام لعل گپتا و دیگران نے شرکت کی۔