تازہ ترین

گڈکری سے ترویندر سنگھ راوت، پنارائي وجین کی ملاقات

16 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نئی دہلی// اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت اور کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائي وجین نے ہفتہ کو یہاں سڑک اور نقل وحمل اور ہائی ویزکے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے ملاقات کی اور اپنی اپنی ریاستوں کے مختلف سڑک منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔مسٹر گڈکری نے یہ اطلاع ٹوئٹ کرکے دی ۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر راوت اور مسٹر وجین کے ساتھ ہی خارجہ امور اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے ان سے ملاقات کی۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلی ای کے پلاني سوامي کا بھی ان سے ملنے کا پروگرام ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسٹر راوت کے ساتھ اتراکھنڈ میں جاری قومی شاہراہوں کے منصوبوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال ہوا ۔ اسی طرح سے مسٹر وجین اور مسٹر مرلی دھرن سے کیرالہ میں جاری سڑک منصوبوں اور اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے دیگر کئی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یو این آئی