تازہ ترین

کوٹھی باغ میں پولیس پبلک میٹنگ کا اہتمام

15 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//عوامی روابط کو مستحکم بنانے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر کل پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ایس ڈی پی او کوٹھی باغ کی سربراہی میں منعقدہ اس میٹنگ میں ایس ایچ او بھی موجود رہے۔میٹنگ میں ذی عزت شہریوں ، ٹریڈریس فیڈریشن ایسو سی ایشن ریگل چوک سے وابستہ ذعمائوں نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے میٹنگ کے دوران عوامی اہمیت کے مسائل اُبھارے۔ پولیس آفیسرنے میٹنگ میں موجود لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ اُن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھر پور سعی کی جائے گی تاکہ اُنہیں درپیش مسائل کا سامنا کرنے پر مجبور نہ ہوناپڑے۔