تازہ ترین

بزرگوں کے ساتھ زیادتیوں کا عالمی دن | میڈیا کی حساسیت پر پروگرام منعقد

15 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سری نگر//’’ورلڈ ایلڈر ابیوز ڈے ‘‘کی مہم کے سلسلے میں اولڈ ایج مراکز کی چئیر پرسن ڈاکٹر ابھا چودھری جو اس موقعہ پر مہمانِ خصوصی تھیں نے کہا کہ جب مقامی ، قومی اخبارات کے علاوہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر بزرگوں کے ساتھ زیادتیوں کے معاملات پڑھنے اور سُننے کو ملتے ہیں ، ایسے موقعہ پر ان بزرگوں کے وقار ، حقوق اور عزت کو محفوظ رکھنے کا عمل بھی جاری ہے ۔ ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر ابھا چودھری نے ڈی ایل ایس اے سرینگر کی طرف سے منعقدہ ایک میڈیا سنزیٹائیزیشن پروگرام پرکیا جو احاطہ وقار ۔ ڈے کئیر اور  ریکریشنل مرکز چھان پورہ میں منعقد ہوا ۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر چودھری نے کہا کہ میڈیا کے اُس رول کو بھلایا نہیں جا سکتا جب میڈیا معزز شہریوں کے حالات کو اپنے اخبارات کی زینت بناتے ہیں اور اُن کی مشکلات اجاگر کرتے ہیں ۔ سیکرٹری ڈی ایل ایس اے سرینگر عدنان سعید نے اس پروگرام کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے ڈاکٹر ابھا چودھری کی شرکت کیلئے اُن کا شکریہ ادا کیا ۔ پروگرام کے اختتام پر معزز شہریوں میں مختلف آلات تقسیم کئے گئے ۔