تازہ ترین

خون کے عطیہ کا عالمی دن | اتل ڈولو نے میڈیکل کالج سرینگر میں کیمپ کا افتتاح کیا

15 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//صحت و طبی تعلیم محکمے کے فائنانشل کمشنر اتل ڈولو نے کل یہاں خون کے عطیہ کے عالمی دن کے سلسلے میں ایک کیمپ کا افتتاح کیا ۔ کیمپ کا اہتمام جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ ایڈس کنٹرول سوسائیٹی نے جی ایم سی سرینگر کے اشتراک سے گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں کیا تھا ۔ اس کیمپ کے انعقاد کا مقصد لوگوں میں  رضا کارانہ طور پرخون کا عطیہ دینے اور قیمتی جانیں بچانے کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھی ۔ کیمپ کے انعقاد کی ستائش کرتے ہوئے اتل ڈولو نے کہا کہ ایسے اقدامات سے ہزاروں زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں ۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ریاست کے لوگوں کی قیمتی جانیں بچانے کیلئے فراخدلانہ طور پر خون کا عطیہ دیں ۔ کیمپ کے دوران میڈیکل کالج ، اسلامیہ کالج اور امر سنگھ کالج سرینگر کے طلبا نے بڑے پیمانے پر خون کا عطیہ دینے کے عمل میں حصہ لیا ۔ جی ایم سی سرینگر کے شعبہ ٹرانسفیوزن میڈیسن کی سربراہ ڈاکٹر روبی ریشی نے بھی خون کا عطیہ دیا ۔