تازہ ترین

مودی اور خان کی مختصر خوش خوئی

خوشگوار موڈ میں خیر وعافیت دریافت کی

15 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

بشکیک// وزیراعظم ہند نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب عمران خان کے درمیان بشکیک کرغزستان میں رسمی  ملاقات ہوئی جس کے دوران دونوں رہنمائوں نے مصافحہ کیا اور ایک دوسرے کی خیروعافیت دریافت کی۔کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کوئی طے شدہ نہیں تھی، دنیا داری تھی وہ ہوئی ہے۔واضح رہے کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان یہ پہلی بالمشافہ ملاقات تھی تاہم یہ رسمی گفتگو تک ہی محدود رہی ۔اسیاد رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے اوائل میں بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں نریندر مودی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات کے امکان کو مسترد کیا تھا۔