تازہ ترین

مناقشات کے بجائے تعاون اہم:عمران خان

15 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

بشکیک// پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ برصغیر میں پائیدار امن و خوشحالی کا خواب تب تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا جب تک کہ خطے کی بنیادی تحریک مناقشوں سے تعاون کی طرف منتقل نہ ہو۔19ویں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیاکو مماثل دشمنوں کا سامنا ہے جن میں غربت ،کم علمی ،بیماریاں اور پسماندگی شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی ودریاں حل طلب تنازعات نے اس مسئلے کو مزید سنگین بنادیا ہے ۔پاکستانی وزیر اعظم نے کہاکہ یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ خطے کی خوشحالی اور پائیدار امن کیلئے ضروری ہے کہ حل طلب باہمی مسائل کا پر امن حل نکالنے کیلئے مواقع تلاش کئے جائیں۔