تازہ ترین

کشمیریونیورسٹی انٹر ڈیپارٹمنٹل فٹبال ٹورنامنٹ،زکورہ کپمس سیمی فائنل میں داخل

15 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//کشمیریونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس وفزیکل ایجوکیشن کے اہتمام سے جاری انٹرڈیپارٹمنٹل فٹبال ٹورنامنٹ میں زکورہ کیمپس نے الیکٹرانکس شعبے کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔زکورہ کیمپس نے جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں الیکٹرانکس شعبے کو صفر کے مقابلے چھ گولوں سے شکست دیدی۔زکورہ کمپس کے محسن نے دو،جبکہ لبیب،مومن،سیف اور باسط نے ایک ایک گول اسکورکیا۔میچ یونیورسٹی کے مرکزی فٹبال میدان میں کھیلاگیا۔ ڈائریکٹر آئی اوٹی زکورہ کپمس پروفیسرجی ایم بٹ اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر بشارت علی نے فاتح ٹیم کو مبارکباددی اورامیدظاہر کی کہ زکورہ کپمس کھیل سرگرمیوں میں مزید بہترکارکردگی کامظاہرہ کرے گا۔اس دوران زکورہ کپمس نے انٹر ڈیپارٹمنٹل روڈ ریس میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔