تازہ ترین

وزیرا عظم مودی ریاست کی یکساں ترقی کے وعدہ بند : کویندر گپتا

15 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //گاندھی نگر اسمبلی حلقہ کے متعدد وفود نے جمعہ کے روز سابق نائبوزیر اعلیٰ کویند رگپتا کے ساتھ ملاقات کیا اور انہیں اپنے مسائل سے واقف کیا ۔ایک بیان کے مطابق کرنل رینہ کی قیادت میں ایک وفدنے حلقہ کے وارڈ نمبر21 کے ائر پورٹ روڈ،شانتی نگر، کنجوانی، لنگیر علاقوں میں بجلی کی لگاتار کٹوتی، پانی کی ناقص سپلائی کے علاوہ سڑکوں ،نالیوں و گلیوں کی مرمت کی شکایت کی۔وفد نے نانک نگر، ائیر پورٹ روڈ،،شانتی نگر، کنجوانی، لنگیرمیں ڈرینئیج کی مرمت کا بھی مطالبہ کیا۔ وفد نے اسٹریٹ لائٹیں نصب کرنے کا معاملہ بھی جے ایم سی کے ساتھ اُٹھانے کی استدعا کی۔وفد نے کویند رگپتا کے طریقہ کار کی ستائش کی اورحلقہ میں گُذشتہ تین سالوںکے دوران معیاری کام انجام دینے کی ستائش کی۔وفد میں بھارت شرما ، نین گپتا، رجت مہاجن ، روہت مہاجن ، جگمیت سنگھ ، درشن ابرول ، دلباغ سنگھ ،راج کمار اور سنجے گپتا بھی شامل تھے۔ اسموقعہ پر کویند رگپتا نے وفدکو یقیندلایا کہ انکے مطالبات کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار ریاست کے تنیوں خطوں کی یکساں ترقی کی وعدہ بند ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ے کہ جموں شہر کو بھی سمارٹ شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں فنڈز کی واگُذاری شروع کر دی گئی ہے اور ہمیں کافی اکم کرنا ہے،تاکہ کسی کو بھی بنیادی سہولیات سے محروم نہ رکھا جا سکے۔