تازہ ترین

سکاسٹ جے کی جانب سے آب وہوا پر تربیتی پروگرام کا اہتمام

15 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//آل انڈیا کارڈی نیٹڈ ریسرچ پروجیکٹ آن ڈرائی لینڈ اگریکلچر ،رکھ دھیانسر نے موضع کھنیر اور مادانہ میںخریف فصل سے قبل ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا ۔پروگرام کا اہتمام موسم کی تغیر و تبدیل کا تدارک کرنے کیلئے کیا گیا ۔پروگرام کے آغاز پر پرنسپل انویسٹگیٹر  ڈاکٹر اے پی سنگھ نے کسانوں کا خیر مقدم کیا اورانہیں آنے والے خریف سیزن کے دوران متعدد تکنیکی کاروائیوں کی جانکاری دی۔انہوں نے کسانوں نے خریف فصلوں کیلئے سفارش شدہ پیکیج اور عمل پر کام کرنے کو کہا ۔سائنٹسٹ ایگرونامی ڈاکٹر جے کمار نے کسانوں سے زراعت میں سائنسی طریقہ کار اپنانے کی تلقین کی، تاکہ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔انہوں نے آب و ہوا سمارٹ ٹیکنالوجی کو بھی لاگو کرنے پر زور دیا تاکہ کسانوں کی آمدن میں بہتری لائی جا سکے۔سوئل سائنس کے سائنسدان ڈاکٹر بریندر سنگھ نے پیداوار میں اضافہ کرنے کیلئے زمین کی زرخیزیت کو بڑھانے کیلئے متعدد طریقوں اور ذرائع پر مفصل روشنی ڈالی اور دونوں دیہات کے کسانوں میں سوئل ہیلتھ کارڈ بھی تقسیم کئے۔تقریباً50کسانوںنے تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔