تازہ ترین

مودی سرکار یقینی طور سے ملک کی اقلیتوںکیلئے سنجیدہ : بلبیر

15 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں //مرکزی سرکار کا اگلے پانچ سال کے دوران اقلیتی طبقہ کے 5کروڑ لڑکے، لڑکیوں کو سکالر شپ دینے کا فیصلہ نام نہاد سیکولر بریگیڈ کے مودی سرکا رکے خلا ف پروپگنڈہ کو جھوٹ قرار دیتا ہے کہ مودی سرکا رمیں اقلیت خصوصاً مسلمان محفوظ نہیں ہیں۔ ان باتوں کا اظہار بی جے پی کے ترجمان بلبیر رام رتن نے پارٹی صدر دفتر پر اقلیتی مورچہ کی جانب سے منعقدہ ایک اجلاس میں کیا ۔انہوں نے مودی سرکار کے اس فیصلہ کا ایک تاریخی فیصلہ قرار دیا ، جس کے تحت اقلیتی طبقہ کے  5کروڑ لڑکے، لڑکیوں کو اگلے پانچ سال کے دوران سکالر شپ دیا جائے گا۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے اپنے پہلے پانچ سال کے دور اقتدار میں اقلیتوں کی بااختیاری اور بہبودی پر حقیقی تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مودی سراک رنے ہی نئی دہلی سے تمام پانچ تختوں  دربار صاحب، امرتسر، آنند پور صاحب، دم دم صاحب،پٹنہ صاحب اور حضور صاحب کیلئے ماہانہ ریل گاڑی سروس فراہم کی، جو کہ سکھوں کی عرصہ دراز کا مطالبہ تھا۔انہوں نے کہا کہ’’سب کا ساتھ ،سب کا وکاس ‘‘ فقط ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک اصول ہے سب کو ترقی کیلئے اکٹھا لینے کی۔اجلاس میں پارٹی کی تمام سیلوں کے انچارجوں ایس ویریندر جیت سنگھ ،اسد ملک، ڈی کے بھان ، عباس خان ، یدھ ویر سنگھ ،انجینئر سرتاج سنگھ  اور مدثر احمد وانی نے بھی شرکت کی۔