تازہ ترین

دھننجے منڈے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پر روک

15 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے سرکاری زمین کی مبینہ غیر قانونی خریداری کے معاملے میں مہاراشٹر کے کونسلر دھننجے منڈے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے حکم پر جمعہ کو روک لگا دی۔جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس اجے رستوگی کی تعطیلاتی بینچ نے بامبے ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے کے ساتھ ہی مہاراشٹر حکومت اور دیگر شکایت کنندہ کو نوٹس بھی جاری کئے۔ہائی کورٹ نے راجابھاؤ کی درخواست پر مہاراشٹر پولیس کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا گذشتہ 11 جون کو حکم دیا تھا جسے انہوں نے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔یہ معاملہ ریاست کے ضلع بیڑ کے امباجوگئی تحصیل واقع پوس گاؤں میں سرکاری زمین کی خریداری میں دھوکہ دہی سے منسلک ہے۔