تازہ ترین

پلوامہ معرکہ آرائی میں2جنگجو جاں بحق: پولیس

14 جون 2019 (11 : 12 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/جنوبی ضلع پلوامہ کے برائو ،بنڈنہ گائوں میں جمعہ کی صبح فورسز اور جنگجوئوں کے مابین جو مسلح تصادم شروع ہوا تھا وہ دو جنگجوئوں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا ۔

پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق دو جنگجوئوں کی لاشیں بھی بر آمد ہوئی ہیں ۔

پولیس نے تاہم اپنے بیان میں کہا کہ جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت ابھی نہیں ہوئی تھی۔

اس سے قبل یہ تصادم آج صبح گائوں میں فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں کے مشترکہ آپریشن کے دوران شروع ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ آپریشن گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد شروع کیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق چھپے جنگجوئوں نے جونہی فورسز پارٹی پر گولیاں چلاکر محاصرہ توڑنے کی کوشش کی تو طرفین کے مابین باضابطہ گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جس کا سلسلہ دو جنگجوئوں کی ہلاکت پر رک گیا۔