تازہ ترین

می ٹو:تنوشری جنسی ہراسانی معاملہ میں کوئی ثبوت نہیں

ناناپاٹیکر کے خلاف کیس نہیں،کیس بند کردیاگیا

14 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ممبئی// ممبئی میں [؟]می ٹو[؟]کے ایک معاملہ میں ممبئی پولیس نے حیرت انگیز طورپر اداکارہ تنوشری دتاکی جنسی ہراسانی کے سلسلہ میں کیس کو بند کرنے کے لیے عداکت میں رپورٹ پیش کردی ہے ،جس میں تنوشری نے اداکارنانا پاٹیکر پر الزام عائد کیا تھا ،لیکن اعلیٰ پولیس ذرائع کے مطابق اس الزام پر تحقیقات میں پاٹیکر کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ہے ۔محکمہ پولیس کے ترجمان ڈپٹی پولیس کمشنر منجو ناتھ شنگھے نے کہا کہ ہم نے عدالت میں اس معاملہ میں ‘بی سمیری رپورٹ’پیش کردی ہے ۔دراصل پولیس کوتحقیقات کے دوران کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے اور اسی وجہ سے مزید تحقیقات ممکن نہیں ہے ۔تنوشری کے وکیل نتین ساتپوتے نے کہا کہ مذکورہ معاملہ میں پولیس کی کارروائی کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔اگر پولیس عدالی میں بی یا سی کلاسیفکیش رپورٹ پیش کرتی ہے تواس کا آخری ہونا ممکن نہیں ہے ،ہم عدالت میں اس کی مخالفت کریں گے ۔اور سماعت کے دوران جرح کے بعداگر عدالت مطمئن ہوئی تو ٹھیک ہے ورنہ عدالت پولیس کو دوبارہ جانچ کی ہدایت دی سکتی ہے ۔انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اس معاملہ میں پولیس نے متعدد گواہوں کے بیانات نہیں ریکارڈ کیے ہیں اور صرف ایک یا دوگواہوں کو اہمیت دی تاکہ ملزم کو بچایا جاسکے ۔ساتپوتے نے کہا کہ اس کے مدنظر ہم بی سمیری رپورٹ کی مخالفت کریں گے اور بمبئی ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی جائے گی۔تنوشری دتا نے ستمبر2018میں نانا پاٹیکر کے خلاف جنسی ہراسانی کے سلسلہ میں شکایت درج کرائی تھی،اور انہوںنے کہا تھا کہ 2008میں ان کے ساتھ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران نازیبا حرکتیں کی گئی تھیں ،لیکن پاٹیکر نے سخت الفاظ میں اس کی تردید کی تھی۔اوشیورہ پولیس کے سنیئر انسپکٹر شلیش پوار نے بھی اس کی تصدیق کی ہے کہ عدالت میں کیس بند کرنے کے لیے رپورٹ پیش کردی گئی ہے ۔یواین آئی۔