تازہ ترین

بیلٹ پیپر سے انتخابات کرانے سے متعلق عرضی سپریم کورٹ میں دائر

14 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نئی دہلی//الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم )سے کرائے 2019کے لوک سبھا انتخابات کو منسوخ کرنے اور اسے بیلٹ پیپر سے ازسرنو کرائے جانے کی ہدایت دینے سے متعلق ایک نئی عرضی آج سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ۔وکیل منوہر لال شرما نے عرضی دائر کرکے اس معاملہ کی جلد ازجلد سماعت کرنے اور عام انتخابات کو پھر سے بیلٹ پیپر سے کرائے جانے کی ہدایت دینے کی درخواست کی ہے ۔مسٹر شرما نے عرضی کے توسط سے دعوی کیاہے کہ عوامی نمائندگی قانون کے تحت انتخابات صرف بیلٹ پیپر سے ہی کرائے جاسکتے ہیں ۔اس لیے حال ہی میں اختتام پزیر ہوئے لوک سبھا انتخابات کو منسوخ کیاجاناچاہئے ۔واضح رہے کہ مختلف اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے ای وی ایم کی غیر جانبداری پر سوال اٹھائے جاتے رہے ہیں ،حالانکہ کمیشن کی طرف سے بار بار ای وی ایم میں گڑ بڑ کے کسی بھی اندیشہ کو مسترد کیاجاتارہاہے ۔یواین آئی