تازہ ترین

ایٹمی ہتھیار کے حامی ملک

فوجی متبادل کو حل نا مانیں:عمران خان

14 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یواین آئی
اسلام آباد//پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے حامی ملکوں کو اپنے تنازعہ کو آپسی بات چیت سے سلجھانا چاہئے اور فوجی متبادل اس کا حل نہیں ہے ۔مسٹر خان نے اسپوتنک کو دئے ایک انٹرویو میں کہاکہ کسی بھی تنازعہ کو آپسی بات چیت سے سلجھانا چاہئے اور فوجی متبادل اس کا کوئی حل نہیں ہے ۔انہوں نے کہا‘‘آئیے ،ہم اپنے سبھی اختلافات کو آپسی بات چیت سے سلجھائیں اور حقیقت میں ان اختلافات کوحل کرنے کا یہی واحد راستہ ہے ۔ایسا کوئی بھی راستہ نہیں ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے حامی ملک اپنے اخلافات کو حل کرنے کے لئے فوجی متبادل کا ہی استعمال کریں اور یہ پاگل پن ہے ۔’’ان کا اشارہ پڑوسی ملک ہندوستان کی طرف تھا۔واضح رہے کہ پاکستانی فوج کے میجرجنرل آصف غفور نے مارچ میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ حقیقی جنگ کو روکنے کے لئے پاکستان اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو مخالفت کرنے کے ایک ذریعہ کے طورپر مانتا ہے ۔