تازہ ترین

نکاسی آب کا ناقص نظام | شہر کے کئی علاقوں میں سڑکیں پھر زیر آب

14 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(   عکاسی: امان فاروق    )

سٹی رپورٹر
سرینگر//شہر سری نگر کے کئی علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے اہم سڑکیں اوراندرونی سڑکیں زیر آب آچکی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو عبور و مرور میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔سول لائنز میںریذیڈنسی روڈ پر بارشوں کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے راہ گیروں کا راستہ مسدود ہوکر رہ گیا ہے ۔ادھر شہر کے نواحی علاقوں میں حالات زیادہ ہی خراب ہے اور ان علاقوں میں ڈرنیج کی عدم موجودگی کے باعث لوگوں کوزبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جن علاقوں میں لوگوں کے لئے اندرونی لنک روڈ نا قابل عبور و مرور بن چکے ہیں ان باب الریحان کالونی ،غالب آباد شالہ ٹینگ سیکٹرایک سے تا پانچ سیکٹر عثما ن آباد شالہ ٹینگ ،دومیل چوک لاوے پورہ،بمنہ ہمدانیہ کالونی ، شمس آباد سیکٹر ۳ ، بوٹ مین کالونی ، کرسو راج باغ ، اندرون کرسو شامل ہیں ان علاقوں کے مکین سڑکیں زیر آب آنے کی وجہ سے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ لوگوں کا الزام ہے کہ پانی کے نکاس کے لئے سرکار کی طرف سے کوئی اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں لیکن متذکرہ نواحی علاقوں کی طرف ابھی تک کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے ۔ ان علاقوں کے لوگوں نے اعلیٰ حکام سے مانگ کی ہے کہ ان علاقوں سے پانی کا نکاس کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔