تازہ ترین

نرجلااکا دشی پر خصوصی دعا ئیہ مجالس کا اہتمام ،غربا میں کپڑے تقسیم

14 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //نرجلا اکا دشی کے موقعہ پر بی جے پی کے جنر ل سیکرٹری یدھ ویر سیٹھی نے پرانی منڈی، وکرم چوک ،رگھو ناتھ بازار، ریلوے اسٹیشن  میں خصوصی دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا گیا۔، جہاں پر عام لوگوں کیلئے لنگر منعقد کئے گئے اور میٹھا پانی تقسیم کرنے کیلئے انتظامات کئے گئے تھے۔انہوں نے لنگر میں بذات خود لوگوں کو کھانا اور پانی پیش کیا۔اس موعہ پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نرجلا اکادشی جیشٹھ ماس کی اکا دشی کو منایا جاتا ہے۔لوگوں میں کھانا مہیا کرنے کیلئے مناسب انتظامات کئے گئے تھے۔ اس موقعہ پر موجود لوگوں میں کارپوریتر انیل معصوم ، رمیش، کرتار، و دیگران بھی شامل تھے۔اس سے قبل وشنو شاسترنامہ ودیگر وید منتر سنائے گئے اور ضرورت مندوں میں خیرات بانٹی گئی۔بی جے پی لیڈر نے اس موقعہ پر کہا کہ ایسے موقعوں سے لوگوں میں قوت برداشت پیدا ہوتی ہے۔انہوںنے لوگوں کو اپنی اصل جڑ سے جڑے رہنے کو کہا اور ایسے رسوما ت کو شاندار طریقہ سے منانے کو کہا ۔
 
 

نرجلا اکادشی پر پی ٹی ٹی آئی وجے پور نے چھبیل کااہتمام کیا 

سانبہ // پولیس ٹیکنکل ٹریننگ اسنٹیچوٹ وجے پور کی جانب سے نرجلا اکا دشی کے موقعہ پر جمعرات کے روز یہاںوجے پور میں ایک چھبیل کا اہتمام کیا گیا ۔ PTTI کے پرنسپل ایس ایس پی اشوک کمارنے چھبیل کا افتتاح کرتے ہوئے کہ پروگرام اک اہتمام  PTTI عملہ نے عام لوگوں کے لئے منعقد کیا تھا ۔ معزز افراد اور مقامی لوگوں نے پرنسپل ار سٹاف ممبران کی ان کاوشوں کی ستائش کی اور کہا کہ ایسے پروگرام منعقد کرنے سے پولیس۔عوام تعلقات میں فروغ حاصل ہوگا۔اس سے قبل  PTTI کے پرنسپل ایس ایس پی اشوک کمار نے  PTTI کمپلیکس کے احاطہ میں ایک واٹر کولر  اور واٹر پیوریفائر کا افتتاح کیا،جسے  PTTI کے عملہ نے چندہ دیکر نصب کیا تھا ۔اس موقعہ پر ایس ایس پی اشوک کمار کے ہمراہ ڈی ایس پی رام سنگھ جموال، ڈی ایس پی مکیش کمار، ڈی ایس پی راکیش سمبیال، ڈی ایس پی پرتھپال سنگھ ، پراسکیوٹنگ افسر ہیمانشو سنیل مہاجن ،انسپکٹراں اشوک سنگھ ،یش پال سنگھ ،منوج کمار، سنیل کمار، رتن سنگھ ،وکاس شرما ،بھوپیندر سنگھ ،نیرج کمار و دیگران بھی تھے۔