تازہ ترین

وائٹ نائٹ کور کی جانب سے نے صفائی مہم کا اہتمام

14 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں// ماحول کو محفوظ رکھنے کے قومی مشن ،سوچھ بھارت ابھیان کے تحت وائٹ نائٹ کور نے صفائی و ستھرائی کی نیک پہل کو جاری رکھتے ہوئے صحت مند اور صاف ماحول کیلئے مہینہ بھر طویل صفائی و ستھرائی مہم کا اہتمام کیا۔مہم کے تحت اُس علاقہ کی نشاندہی کی گئی ،جہاں پر غیر قانونی طور سے کو ڈا کرکٹ ٹھکانے لگایا جاتا تھا۔ان علاقوں کی بہتری میں زمین کٹائی کا کام ،نالیوں کی تعمیر، بارش کے پانی کو جمع ہونے سے بچائو کیلئے زمین کو ہموار کرنا ۔ شدید گرمی کے باوجود افسروں ،جے سی اوز اور سپاہیوںکی ان تھک محنت سے علاقہ کی ہیت ہی بدل ڈالی گئی۔