تازہ ترین

ہوٹل ایسوسی ایشن تالا ب کھٹیکاں اور وارڈ نمبر 5کے معززین کا اجلاس

گورنر انتظامیہ سے نام نہاد و خود ساختہ لیڈر کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ

14 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//آج ہوٹل ایسوسی ایشن تالا ب کھٹیکاںاور وارڈ نمبر 5کے معززین کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی پریس کے نام جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں بیرون جموںکے ایک نام نہاد و خود ساختہ جماعت کے صدر کی جانب سے باغ باہو کے کچھ لوگوںکو ورغلا کر پریس کلب کے باہر جمع کر کے سفید پوش اور سماج کی ذمہ دار شخصیات کو سفید جھوٹ کہہ کر نشانہ بنائے جانے کی کڑی مذمت کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ایک نامی گرامی جرائم پسند و لینڈ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کیلئے سرکار کے ذمہ داروںسے رجوع کیا جائے گا ۔میٹنگ میں شرکاء نے متفقہ رائے رکھتے ہوئے کہا کہ جس فرد کا دامن مختلف جرائم سے تار تار ہو ،جس کے فوٹو جگہ جگہ پولیس تھانوںمیںجرائم پیشہ کے طور پر آویزاںہوںوہ کسی بھی ہمسایہ ،رشتہ دار یا دوسرے افراد کی ترقی سے جھلس کو ان کو بلیک میل کرنے سے باز نہیںآرہا ہے جس کی وجہ سے پورا مسلم سماج بد نام ہو رہا ہے ۔مزید کہا گیا کہ کچھ دن قبل پریس کلب کے باہر معززین اور بھائی چارہ کے علمبرداروںکے خلاف بے بنیاد الزامات لگا کر سماج کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی کی مذمت کی گئی ۔پریس بیا ن کے مطابق اس نام نہاد لیڈر کے بارے سرکار کو جلد آگاہ کیا جائے گا اور اس کی ساری کرتوت کے ثبوت پیش کر کے کارروائی کی مانگ کی جائے گی ۔یہا ں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں یونیورسٹی کے باہر اور بس سٹینڈ کے پاس سرکاری زمین پر اس نے ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کو سرکار نے ناکام بنایا ۔اس پر پی ایس اے تک لگایا گیا ۔اس کے علاوہ بیرون جموںکے اس شرپسند سے تالاب کھٹیکاںکے معززین بیزار ہیںکیونکہ ایک مچھلی سارے تالاب کو گندہ کرتی ہے کے مترادف جس آدمی کی اپنی عزت تار تار ہو وہ کسی کی عزت کی پرواہ کیا کرے گا ۔اس لئے بااتفاق رائے فیصلہ کیا گیا کہ سماج کو اس شر پسند سے پاک کرنے کیلئے اب گورنر انتظامیہ و مقامی انتظامیہ کے ذمہ داروںسے رجوع کر کے اس کے خلاف کڑی کارروائی کی مانگ کی جائے گی ۔میٹنگ میںدیگران کے علاوہ نائب امام مولانا سعید ،محمد اشرف صدر ہوٹل ایسوسی ایشن ،جہانگیر بٹ ،شیخ ظہور احمد ،جاوید حسین ،محسن سلاریہ ،محمد افضل ،تاج دین ،عبدالرشید میر ،عاشق حسین خان،ایڈوکیٹ نجیب احمد ،اختر حسین ،ایڈوکیٹ ذیشان علی ،راشد ملک شامل تھے ۔