تازہ ترین

جے ایم سی کی جانب سے شہر میں صفائی و ستھرائی کا جائزہ

14 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں// جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کی صفائی و ستھرائی کا جائزہ لینے کے لئے چیئرمین پبلک ہیلتھ سینیٹیشن کمیٹی بلدیو سنگھ بلاوریہ نے گاندھی نگر اسمبلی حلقہ کے وارڈ نمبر55 کنجوانی میں ایک عوامی دربار منعقد کیا ایک بیان کے مطابق بلاوریہ نے عوام کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی سربراہی والی بی جے پی کی سرکار ملک کی ترقی کے لئے انتھک کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب کا ساتھ ،سب کا وکاس تمام سطح پر عوام کے مشکلات کو کم کرنے کیلئے جاری کیا گیا ہے۔اس موقعہ پر دیپ نگر،شنکر کالونی اور دیگر ملحقہ علاقوں کے عوام نے بلاوریہ سے ملاقات کرکے انہیں اپنے مشکلات حل کرنے میں انکی ذاتی مداخلت طلب کی۔ عوام نے متعد مسائل اُبھارے جن میں سڑکوں پر میکڈم بچھانا ، بجلی بحال کرنا ، صفائی و ستھرائی وغیرہ شامل ہے۔بلاوریہ نے عوام سے کہا کہ ایسے پروگراموں سے عوام کے نمائندوں کو انکے مسائل کی بہتر جانکاری حاصل ہوگی۔ بلاوریہ نے لوگوں کو یقین دلایا کہ انکے مطالبات کو فوری طور حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی تمام سرکاری سکیموں کو عوام کی دہلیز تک پہنچانا  چاہتی ہے۔اور کہا کہ س نویعت کے دربار جموں میونسپلٹی کے تمام وارڈوں میں منعقد کئے جائیں گے ،تاکہ لوگوں کی مشکلات کا جائزہ لیا جا سکے۔اند رجی تکور ،پون چب، جوگیندر سنگھ ،سبھاش سنگھ ،سوم ناتھ اور کلونت سنگھ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔