تازہ ترین

کپوارہ اور رفیع آباد میں ژالہ باری سے نقصان

پی ڈی پی ،پیپلز کانفرنس اور پیپلز مومنٹ کااظہار تشویش،متاثرین کی امداد کا مطالبہ

13 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے ژالہ بھاری سے کپوارہ میں زراعت اور باغبانی شعبہ کو ہوئے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کو بھر پور معاوضہ فراہم کیا جائے۔اپنے ایک بیان میں پی ڈی پی کے معاون ترجمان طاہر سعید نے کہا کہ گزشتہ روز کپوارہ کے متعدد علاقوں خاصکر آورہ،زرہامہ،مرہامہ،الاچی زب،گلگام ہندی لدرون کاواری اور قادرآباد ہری میں ژالہ بھاری سے میوہ باغات،اخروٹ اور دھان کی پنیری کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں۔ انہوں نے مسلسل بارشوں کی وجہ سے کپوارہ کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال کے خدشات پر بھی تشویش کا اظہار ہے۔پیپلز کانفرنس کے سینئرنائب صدر عبدالغنی وکیل نے رفیع آباد کے مختلف دیہات میں ژالہ باری سے ہوئے نقصانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک سرکار نے اُن کسانوں کی کوئی امدادنہیں کی ہے جن کے میوہ باغات اور دوسری فصلیں حالیہ ژالہ باری  میں تباہ ہوگئی ہیں۔اپنے ایک بیان میںانہوں نے فروٹ گرورس کوکے سی سی لون معاف کرنے پر زور دیا ہے تاکہ عوام خاص کر فروٹ گرورس راحت کا سانس لے سکیں ۔انہوں نے رفیع آباد میں سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔ جموں کشمیر پیپلز مومنٹ کے سٹیٹ ایگزیکٹیو فیروز وانی نے طوفانی ہوائوں سے ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں مومنٹ نے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب لولاب کے کئی علاقوں بالخصوص ناگ سرائے کلاروس،سریگام اور کرہامہ میں تباہی مچ گئی ہے،اسلئے حکومت کو ان علاقوں میں اپنی ٹیموں کو روانہ کرنا چاہئے تاکہ اصل صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔