تازہ ترین

جنوبی قصبہ اننت ناگ میں جنگجوئوں کا فورسز پر حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

12 جون 2019 (39 : 05 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/جنوبی قصبہ اننت ناگ کے کے پی روڑ پر بدھ کو جنگجوئوں نے فورسز کی ایک پارٹی پر حملہ کیا جس کے دوران طرفین کے مابین شدید گولی باری ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اُنہوں نے گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں اور کچھ فورسز اہلکاروں کو زخمی حالت میں بھی دیکھا۔

خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ اس حملے میں کچھ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

فورسز نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا ہے ۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

تازہ ترین