تازہ ترین

ریاست میں اسمبلی نشستوں کی نئی حد بندی محض ایک افواہ:گورنر ملک

12 جون 2019 (15 : 05 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے بدھ کو ریاست سے باہر کے میڈیا اداروں پر الزام عاید کیا کہ وہ کشمیر کی صورتحال کو غلط انداز میں بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں جس سے یہاں کے لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران گورنر ملک نے کہا''میری ریاست یعنی اُتر پردیش میں لوگ روزانہ بنیادوں پر مارے جارہے ہیں۔میرٹھ ہائی وے پر روزانہ سیاحوں کو لوٹا جارہا ہے۔ اُن واقعات کے بارے میں کہیں کوئی خبر نہیں ہوتی ہے۔لیکن کشمیر کی ایک معمولی خبر کو بھی کافی بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے''۔

گورنر ملک نے ریاست کے اندر اسمبلی نشستوں کی سر نو حد بندی کو افواہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا ''نئی حد بندی ایک آئینی معاملہ ہے،یہاں تک کہ وزارت داخلہ نے بھی اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔فی الوقت ایسی خبر محض افواہ ہے''۔

انہوں نے آنے والی امرناتھ یاترا کے دوران سخت سیکورٹی بند وبست کی بات بھی دہرائی۔

 

تازہ ترین