تازہ ترین

ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال سے کشمیر میں معمولات زندگی متاثر

12 جون 2019 (00 : 05 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/آل جموں کشمیر ٹرانسپورٹرس ایسو سی ایشن کی کال پر ہڑتال سے بدھ کو وادی کشمیر میں معمولات زندگی متاثر رہی۔

ریاست کے ٹرانسپورٹروں نے آج کی ہڑتال کال ٹیکسوں کے نفاذ کیخلاف دی تھی۔

اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے پیش نظر طالب علموں اور ملازموں کوآج اپنی اپنی منزلوں تک پہنچنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

آل جموں کشمیر ٹرانسپورٹرس ایسو سی ایشن نے آج چکہ جام کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اُن پر عاید ٹیکسوں میں کمی لائی جائے۔

 

تازہ ترین