تازہ ترین

بارشوں کے نتیجے میں تودے گر آنے کے بعد سرینگر۔جموں شاہراہ بند

12 جون 2019 (02 : 03 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/حکام نے بدھ کو سرینگر۔جموں شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حمل روک دی کیونکہ مذکورہ شاہراہ پر کئی مقامات پر بھاری بارشوں سے تودے گر آئے تھے اور پہاڑوں سے پتھر کھسک آئے تھے۔

ڈپٹی ایس پی رامبن سریش شرما کے مطابق شاہراہ کو بند کیا گیا ہے کیونکہ رامبن اور بانہال کے درمیان تودے گر آئے ہیں جبکہ پہاڑوں سے پتھر بھی کھسک رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیٹری چشمہ،کیلا مور،ڈگڈول اور پانتھیال کے مقامات پر صبح ساڑھے دس بجے سے پتھر کھسک رہے ہیں جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی نقل و حمل متاثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم سے کم تین ہزار مسافر گاڑیاں بانہال اور ناشری علاقے میں درماندہ ہیں۔

 

تازہ ترین