تازہ ترین

بڈگام میں لوگوں نے550 بھیڑ بکریوں کو پانی میں بہہ جانے سے بچایا

12 جون 2019 (56 : 01 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/مقامی لوگوں نے بدھ کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں دو گڈریوں اور اُن کے550بھیڑ بکریوں کو ایک مقامی نالے میں بہہ جانے سے بچالیا۔اس نالے میں گذشتہ شب کی موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق دو گڈریے اپنی بھیڑ بکریوں کے ساتھ بدی پورہ میںدودھ گنگا نالے کے بیچوں بیچ سوگام پل کے نزدیک پھنس کر رہ گئے تھے۔

ذرائع نے کہا کہ گڈریے نالے کے پانی میں اضافے کی وجہ سے دوسری طرف جانے سے قاصر تھے۔

اس دوران مقامی لوگوں نے وقت پر متحرک ہوکر بچائو کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ایک عارضی پل تیار کیا جس کے سہارے مقامی خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق گڈریوں اور اُن کے مال و اسباب سمیت بچالیا گیا۔

 

تازہ ترین