تازہ ترین

نالہ بل نوشہرہ میں مسابقہ حُسنِ قرات کاانعقاد

31 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//انجمن فروغ علم و ادب سرینگر اور کشمیر بُک پرموشن ٹرسٹ کی جانب سے کل انجمن کے صدر دفتر واقع نالہ بل نوشہرہ ایک مسابقہ حُسنِ قرات قرانِ کریم کا اہتمام کیا گیا اس روح پرورمجلس کی صدارت ڈاکٹر مفتی علی محمد ابن یوسف نے کی جبکہ جج صاحبان کے فرائض قاری جاوید ضیائی، ڈاکٹرحافظ ظہور احمد عاصمی اورآفاق احمدچستی نے انجام دیئے۔ مقابلے میں  ابوبکر غازی،سبزار احمد وانی،عمر فیاض،عاطف احمد ملک ،عاشق حسین بٹ،توفیق بشیر ،محمد آصف،منیب الرحمان،محمد طیب،مبشر پیر،منیر احمد حجام،فہیم احمد،سید تابان اور توفیق احمد نے حصہ لیا۔جج صاحبان کے فیصلے کے مطابق محمد آصف نے پہلی  ابوبکر غازی نے 
دوسری اور عاشق حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی  جبکہ منیب الرحمان کو کنسلیشن انعام سے نوازا گیا۔کامیا ب قراء کرام کو انجمن اور بُک پرموشن ٹرسٹ کی طرف سے نقد انعامات سے نوازا گیا صوفی علی محمد نوشہری نے نظامت کے فرائض انجام دئے  جبکہ شبیر احمد نے منتظمین کی طرف سے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا  ۔