تازہ ترین

عبدالرشید خان کی وفات پرڈاکٹر فاروق کا اظہارِ تعزیت

31 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے سابق پرنسپل چیف کنزرویٹر فاریسٹ عبدالرشید خان ساکن برزلہ باغات کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگواران خصوصاً مرحوم کے لائق فائق فرزندان کیساتھ تعزیت کا اظہار کیاہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، ڈاکٹر علی محمد متو،ناصر اسلم وانی اور ایڈوکیٹ شوکت احمد میر نے مرحوم کے نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے سوگوران کی ڈھارس بندھائی۔