تازہ ترین

شری لکشمی نرائن مندر منیجمنٹ ٹرسٹ نے رامائن کتھا کا اہتمام کیا

31 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //شری لکشمی نرائن مندر منیجمنٹ ٹرسٹ  ،گاندھی نگر نے رامائن کتھا کا اہتمام کیا ۔ٹرسٹ عام طور سے  لگاتارمذہبی  پروگرام منعقد کرتی ہے۔اس سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے ٹرسٹ نے مندر کے احاطہ میں  23/05/2019 سے29/05/2019تک  7 روزہ شری رام چرت مانس رامائن کتھا  کا اہتمام کیا۔رمائن کتھا نامور کتھا واچک پنڈت ست پال رینی جی نے سنائی۔اس موقعہ پر سناتن دھرم کے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔منیجمنٹ ٹرسٹ کے صدر و سابقہ وزیر گلچین سنگھ چاڑک نے سیکرٹری ایس سی ریکھی اور تمام ٹرسٹی بھی اختتامی تقریب پر موجود تھے۔اختتامی روز چاڑک نے اجتماع سے خطاب کیا  اور کہا رامائن ہندو دھرم میں ایک عظیم شجاعت کی دلیل مانی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ رامائن فقط ایک کہانی نہیں ہے بلکہ قدیم واقعات کو بیان کرنے کا ایک تعلیمی ذریعہ بھی ہے۔ٓخر میں آرتی منعقد کی گئی جس کے بعد شردھالوں میں پرساد تقسیم کیا گیا ۔