تازہ ترین

مزید خبرں

31 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 ریاسی کے محمدیاسین جونیئرفیلوشپ ایوارڈکیلئے نامزد

ریاسی //کہتے ہیں کہ محنت اورہمت کے دم پرمقام حاصل کیے جاتے ہیں ۔یہ بات ضلع ریاسی کے نوجوان تھیٹرکلاکار اور مصنف محمدیاسین پرصادق آتی ہے ۔محمدیاسین کوکلچرکے شعبے میں اپنی شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرنے پر جونیئرفیلوشپ ایوارڈکیلئے نامزدکیاگیاہے ۔سال 2018-19 کے لیے ملک بھرسے آرٹ کے شعبے سے جڑے دوافرادنامزدہوئے ہیں۔اس سال ریاست سے جونیئرفیلوشپ پانے والے محمدیاسین واحد آرٹسٹ ہیں ۔بنیادی طورپرریاسی کے کنڈراں گائوں سے تعلق رکھنے والے محمدیاسین نے نٹرنگ سٹوڈیوسے بال کلاکارکے طورپرتھیٹرکے سفرکاآغازکیاتھا۔ مجموعی طورپرمحمدیاسین نے زونل، ریاسی ، قومی اور عالمی سٹیج پردکھائے گئے 70 کے قریب ناٹکوں میں کرداراداکیاہے ۔وزارت کلچرحکومت ہند کی طرف سے انہیں دوسال کے لیے قومی اسکالرشپ بھی مل چکاہے ۔اپنے تھیٹرکے سفرمیں محمدیاسین نے ’گھمائی‘،باواجیتو، آپ ہمارے ہیں کون، میرے حصے کی دھوپ کہاں ہے ، سنواک کہانی جیسے دیگرعالمی شہرت یافتہ ڈراموں میں اپنی ادارکاری کے جوہردکھائے ہیں ۔جونیئرفیلوشپ ایوارڈ ملنے پر اگلے دوبرسوں تک محمدیاسین ’اوریجن آف کنٹمپریری ڈوگری تھیٹر ‘‘موضوع پر اپنا پروجیکٹ تیارکریں گے۔ پدم شرم بلونت ٹھاکور نے محمدیاسین کوفیلوشپ ایوارڈملنے پراسے  پوری ریاست کے لیے فخرکی بات قراردی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایوارڈپانے کے لیے محمدیاسین اوراک ویژن کی ضرورت ہوتی ہے ۔ایوارڈملنے پریہ ثابت ہوگیاہے کہ ریاست کے نوجوانوں کے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔
 
 

 چناب سٹیزن فورم کاتعزیتی اجلاس 

ڈاکٹرسجادکی وفات پرغمزدگان کے ساتھ اظہاریکجہتی

ڈوڈہ //چناب سٹیزن فورم کاایک تعزیتی اجلاس تنظیم صدرمحبوب احمدٹاک کی صدارت میں منعقدہوا جس میں بیوپارمنڈل ڈوڈہ کے صدرکرامت اللہ نہرو اورسٹیزن فورم کے کارکنان خورشیداحمد مسگر،ڈاکٹربشارت کرائپاک، شیخ عبدالرشید، گل محمد ٹھوکر، محمداقبال بٹ ، عطامحمدحجام ، شبیراحمد ریشو، غلام نبی ،شبیراحمدودیگران نے شرکت کی ۔اس دوران مقررین نے ڈاکٹرسجادحسین کرائپاک کی وفات پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکرتے ہوئے غمزدگان کرائپاک کنبہ سے ہمدردی کااظہارکیا۔تعزیتی بیان میں مقررین نے کہاکہ وہ اس دُکھ کی گھڑی میں انکے ساتھ ہیں ۔ڈاکٹرموصوف نہ صرف اپنی دوران سروس بلکہ سبکدوشی کے بعدبھی اپنی شرافت اورایمانداری سے عام لوگوں کے ساتھ وابستہ رہے جس کی وجہ سے اچانک موت کی خبرسنتے ہی پورے شہرمیں صف ماتم بچھ گئی تھی۔ اورہرایک شخص کی آنکھیں پرنم ہوگئیں۔مقررین نے کہاکہ انسان کے بس میں ہمدردی کااظہار اوردعائے مغفرت کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ حاضرین نے اللہ تعالیٰ سے ڈاکٹرسجاد کے حق میں دعائے مغفرت کی اوراللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ غمزدگان کواللہ تعالیٰ صبروتحمل اورمرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔
 
 
 

پیپلزمومنٹ کاڈوڈہ اورٹھاٹھری میں روڈشووعوامی میٹنگ 

 کشتواڑ//جموں وکشمیرپیپلزمومنٹ کی ٹیم نے انچارج اورکورآڈی نیٹرچناب ویلی ایڈوکیٹ ناظم قاضی کی قیادت میں ڈوڈہ اورٹھاٹھری میں روڑشواورعوامی میٹنگ کاانعقادکیا۔ذرائع کے مطابق پل ڈوڈہ اورٹھاٹھری میں کثیرتعدادمیں لوگ جمع ہوئے جنہوں نے کوآرڈی نیٹراورپارٹی کے چیئرمین ڈاکٹرشاہ فیصل کی حمایت کااعادہ کیا۔انہوں نے پیپلزمومنٹ کے کوآرڈی نیٹراورانچارج چناب ویلی ایڈوکیٹ ناظم قاضی اوران کے ساتھیوں کاوالہانہ استقبال کیا۔کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے جموں وکشمیرپیپلزمومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹرشاہ فیصل نے کہاکہ ہماری جماعت خاندانی سیاست کے متبادل کے طورپراُبھررہی ہے ۔انہوں نے چناب ویلی کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ریاست کی ترقی اورخوشحالی کیلئے پیپلزمومنٹ پارٹی کومضبوط کریں۔