تازہ ترین

آرٹ وکلچر کو فروغ دینے کیلئے ہائر سیکنڈری سکول میں ایک کثیر زبانی مشاعرہ کا انعقاد

29 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 کٹھوعہ // ریاست جموں و کشمیر میں آرٹ و کلچر کو فروغ دینے کے لئے جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز سب۔آفس کٹھوعہ کی جانب سے نو جاگرتی نکیتن ہائر سیکنڈری سکول خروٹ موڑ،کٹھوعہ میں کثیر زبانی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ۔ایک بیان میں  نو جاگرتی نکیتن ہائر سیکنڈری سکول خروٹ موڈ،کٹھوعہ کے چیر مین مدن موہن شرما اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے،جنھوں نے21ویں صدی کے منظر میں مشاہرہ منعقد کرنے کی ضرورت پر خطبہ دیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے اصل جڑ کو جاننے کی ضرورت ہے ، جس سے وہ اپنے مستقبل کو سنوار سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام سینوجوانوں کو شاعری کے جادو کو جاننے میں مدد ملے گی۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں SOCA کٹھوعہ سنجیو گپتانے طلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پیڑھی ملک کا مستقبل ہے اور ملک کا مستقبل سنوارنااُن پرہی منحصر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جواں سال شعرا کا ایک ورکشاپ منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں،جس میں ریاست بھر کے جوان سال شعرا کو مدعو کیا جائے گا۔مشاہرہ میں اپنی نظم پڑھنے والے شعرا میں شام لعل کھجوریہ، رمشی سنگھ گھلوچ، آیر ایس کٹیال، سنجے سہگل، تلک راج سمبریہ، بالک رام مہرہ،کھجور سنگھ ،رینو پادھا، انو گپتا، ڈاکٹر پرمجیت شرما ، وجے شرما  اور سروج بالا بھی شامل تھے۔مشاہرے کی صدارت سماجی کارکن سردار خان نے کی جبکہ نظامت کے فرائض وجے شرما نے انجام دئے۔