تازہ ترین

مزید خبرں

23 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

پنتھرس پارٹی نے اعجاز احمدبٹ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا

جموں//پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے پارٹی کے اسٹیٹ سکریٹری اعجاز احمد بھٹ کے بدھ کو کشمیر میں انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔آنجہانی اعجاز احمد بھٹ ضلع ادھمپور کے کڈ کے رہنے والے تھے اور ان کی عمر تقریباًً 55برس تھی ۔ وہ اپنے طالب علمی کے زمانے  1977سے پروفیسر بھیم سنگھ اور پنتھرس پارٹی سے وابستہ تھے ۔وہ تقریباًً تین چارمہینہ سے بیمار تھے اور  ان کا سری نگر کے میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں علاج چل رہا تھا۔ پنتھرس پارٹی نے نئی دہلی اور جموں میں ہنگامی تعزیتی میٹنگ کا اہتمام کرکے آنجہانی کی روح کو جنت میں سکون عطاکرنے اور دکھ کے اس وقت میں ان کے کنبہ کو صبر جمیل عطا کرنے کی خداسے دعا کی۔نئی دہلی اور جموں میں ہوئی تعزیتی میٹنگ میں پنتھرس پارٹی کے کئی لیڈروں نے شرکت کی۔
 

کے کے شرما24 مئی کو جموں میں لوگوں سے ملیں گے

جموں//گورنر کے مشیر کے۔ کے شرما24 مئی سوم وار کو کنونشن سینٹر کنال روڈ جموں میں صُبح10 بجے سے دوپہر12 بجے تک عوامی دربار منعقد کریں گے۔مشیر موصوف سے ملنے کے خواہش مند وفود اور افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنر جموں کے دفتر میں اپنی رجسٹریشن کروائیں۔
 
 

جموں میں خواتین کے لئے مخصوص بس سروس متعارف

 جموں، 22 مئی (یو این آئی) خواتین کو دوران سفر محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ایک کوشش کے بطور جموں پولیس نے منی بس آپریٹرس کے اشتراک سے پھالین منڈل روٹ پر خواتین کے لئے مخصوص منی بس سروس متعارف کی ہے۔ایس ڈی پی او جنوبی جموں ڈاکٹر ثنائیہ وانی نے یو این آئی کو بتایا کہ ابتدائی طور پر ستواری سے منڈل علاقے کے لئے خواتین کے لئے ایک منی بس مخصوص رکھی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ منی بس کو ستواری چوک سے پھالین منڈل جانے کے لئے وداع کیا جائے گا۔وانی نے کہا کہ خواتین کے سفر کو محفوظ اور آرام دہ بنانے کے لئے یہ پولیس کی ایک کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ کوشش کامیاب رہی تو دیگر سڑکوں پر بھی خواتین کے لئے مخصوص گاڑیوں کو متعارف کیا جائے گا۔
 
 

  پینتھرز پارٹی کاایم جی نریگافنڈز کی ہیرا پھیری کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ 

جموں //جموں و کشمیر نینشل پینتھرز پارٹی کے چیرمین ہرش دیو سنگھ نے نریگا میں میبنہ ہیرا پھیری کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔بدھ کے روز یہاںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ سکیم ہذا میں گذشتہی تین برسوں سے بڑے پیمانے پر خرد برد ہوا ہے۔انہوںنے  اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ نہ صرف سکیم میں لوٹ کھسوٹ کی گئی ہے بلکہ اس سلسلہ میں آرٹی آئی کا جواب بھی فراہم نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکم ہذا کے تحت مستحق غریبوں کو اس کے فائدوں سے محروم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم جی نریگا کے فنڈزکے غلط استعما ل کی وجہ سے لوگوں میں غم و غُصہ ہے ،انہوں نے پورے خطہ خصوصاً اودہم پور، کشتواڑ، ڈوڈہ، رام بن ،کٹھوعہ ،سانبہ اضلاع میں اس سکیم کے تحت استعمال کئے گئے فنڈز کی پوری تحقیقات کی جائے۔انہوںنے کہا کہ اسوچھ بھارت ابھیان مشن کے تحت ODF سکیم کے تحت ادائیگی نہیں کی گئی ۔ینگ پینتھرز کے ریاستی سیکرٹری یش پال کنڈل اور ضلع صدر (دیہی) سریندر چوہان بھی پریس کانرنس میں موقعہ پر موجود تھے۔
 
 

پرائمری سکول پولیس پوسٹ بالا کوٹ میں پانی کا معاملہ 

 اساتذہ پر لائین اکھاڑ کر پاپئیں گھروں میں لینے کا الزام 

جاوید اقبال
مینڈھر//گزشتہ دنوں میں مینڈھر کے بالاکوٹ کے گور نمنٹ پرائمری سکول پولیس پوسٹ کے بچوں کی جانب سے پانی کی عدم دستیابی کیخلاف کئے گئے احتجاج کے بعد محکمہ پی ایچ ای نے سکول میں تعینات اساتذہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ کچھ عرصہ قبل سکول میں پانی کی پائپ لائین پہنچائی گئی تھی تاہم ٹیچر پاپئیں اکھاڑ کر اپنے گھروں میں لے گئے ہیں اور اس کے بعد ان کی جانب سے بچوں سے احتجاج کروایا گیا ہے ۔محکمہ پی ایچ ای کے آفیسران نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ کچھ عرصہ قبل محکمہ کے ملازمین اساتذہ کے گھرو ں میں بھی گئے تھے تاکہ پاپئیں وگزار کی جاسکیں تاہم ٹیچروں نے مذکورہ پاپئیں دینے سے صاف انکار کر دیا تھا ۔محکمہ پی ایچ ای نے محکمہ ایجوکیشن سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مذکور ہ پاپئیں کے سلسلہ میں تحقیقات کروائی جائے اور اس سلسلہ میں ملوث ٹیچروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔اس ضمن میں ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسر مینڈھر نے کہاکہ اگر مذکورہ معاملہ میں کوئی ٹیچر ملوث پایا گیا تو اس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔