تازہ ترین

پی ایچ ای عارضی ملازمین پھر احتجاج پر پریس کالونی میں دھرنا،تنخواہوں کی واگذاری کا مطالبہ

23 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

احمد گلزار
سرینگر//محکمہ پی ایچ ای کے ڈیلی ویجروں، کیجول لیبروں،آئی ٹی آئی ورکروں نے واجب الادا تنخواہوں کی عدم واگذاری کو لیکربدھ کو پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر ایک ہفتے تک ان کے مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو وہ 27 مئی کو پرتاپ پارک میں ہمہ گیر احتجاج کریں گے ۔کشمیر پی ایچ ای جوائینٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے بینر تلے ان عارضی ملازمین نے حکومت کی ٹال مٹول پالیسی کی مخالفت کرتے ہوئے ریاستی گورنر انتظامیہ سے پرُزور مطالبہ کیا کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے واجب الادا تنخواہیں واگذار کرائے۔ ایسو سی ایشن کے چیرمین سجاد احمدپرے نے بتایاکہ گذشتہ20ماہ سے ان کی واجب الادا تنخواہ بند پڑی ہے اور حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ماہ رمضان میں تنخواہ واگذار کی جائے گی لیکن صرف یقین دہانی کی جارہی ہے اور عملی طور کچھ نہیں کیا جاتا ہے۔انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈیلی ویجروں ،آئی ٹی آئی ورکروں اور کیجول لیبروں ولینڈ ڈونروں کی واجب الادا تنخواہ فوری طور واگذار نہیں کی گئی تووہ27مئی کوسرینگر میں ہمہ گیر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔