تازہ ترین

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گاندھی نگرمیں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پروگرام کا اہتمام

22 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے منگل کے روز یہاں  انچارج ہیڈمسٹرس شریمتی رمیش کماری نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گاندھی نگرمیں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ سکول کی ہیڈ مسٹرس نے پروگرام کی صدارت کی اور مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ پروگرام کا اہتمام مہمانوں کو پھلوں کا گلدستہ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا ۔ اس موقعہ پر ماسٹر زور آور سنگھ نے سکول کے عملہ ا ور طلاب کو غیر حیاتیاتی مواد کو ضائع کرنے میں کمی لانے اور آرگنک ضائع سے کمپوزٹ تیار کرنے کی ہدایت دی۔طلاب کو کمپوزٹ بنانے کی جانکاری دی۔اس موقعہ پر چیر مین نے کہا کہ ہمیں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے لانچ کی گئی سوچھ ابھیان مہم پر عمل کرنے چاہیے۔ اس موقعہ پر سکول کی ہیڈ مسٹرس نے سکول میں ویسٹ کے متعلق متعدد مسائل کی جانکاری دی۔ طلاب کو کوڈا کرکٹ نہ جلانے کا پیغام پھیلانے کی تلقین کی گئی۔سکول میں کوڈا کرکٹ جمع کرنے کے لئے ایک ڈبہ رکھنے کیلئے کہا گیا۔ طلاب نے پروگرام میں جوش و خروش سے شرکت کی اور ٹیم سے سولات پوچھے ۔جے ایم سی ٹیم نے تمام سوالات کا اطمینان بخش جوابات دئے۔ انہیں سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے متعدد طریقوں کی جانکاری دی گئی۔ پروگرام کارڈی نیٹر میڈم کومل کپورنے طلاب و دیگران کی نشست منعقد کی۔ پروگرام میں اشونی کمار، وید پال شرما و جے ایم سی کی دیگر ٹیم ممبران نے شرکت کی۔